ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی امن دشمنی کی بدترین مثال ہے،صاحبزادہ حامد رضا


لاہور (آن لائن) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی امن دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ خطرناک بھارتی عزائم سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ بجلی و گیس کی قیمتوں میں تازہ اضافہ قابل مذمت ہے۔ مدارس اصلاحات پر شدید تحفظات ہیں۔ نیا نصاب تعلیم اسلامی اور نظریاتی بنیادوں پر استوار نہ ہوا تو قبول نہیں کریں گے۔ اقوام متحدہ، مسلم حکمران اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل

کرائے اور بھارتی جارحیت کو روکے۔ پاکستان سے جنگ ہوئی تو بھارت کو ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔ عمران خان کو نااہل وزیروں سے جان چھڑا لینی چاہئے۔ نااہل ٹیم نے عمران خان کو ہیرو سے زیرو بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مودی پر جنگی بخار سوار ہے۔ مودی سرکار نے سیکولر ازم کی ارتھی اٹھا کر دو قومی نظریہ آب و تاب سے اجاگر کر دیا ہے۔ بھارت انتہا پسند ملک بن چکا ہے۔ قائداعظم کا دو قومی نظریہ پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ خود کو منوانے لگا ہے اور بھارتی مسلمانوں کو بھی قائداعظم کی یاد ستانے لگی ہے۔ ہماری حکومت کو بھارت کی اندرونی صورت حال سے سفارتی فائدہ اٹھانا چاہئے۔ بھارت کے خلاف زوردار سفارتی مہم چلا کر دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ دکھایا جائے۔ جانبدارانہ

احتساب کی بجائے غیرجانبدارانہ، بلاامتیاز اور شفاف احتساب کو یقینی بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ نیب احتسابی عمل پر اپوزیشن کے تحفظات دور کرے۔ لوٹی دولت واپس لانے کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے#



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us