بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی:ضلعی انتظامیہ پولیس کی انتہائی بدانتظامی کا مظاہرہ


راولپنڈی(آن لائن)ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی کے موقع پر لیاقت باغ میں منعقدہ جلسہ عام کے موقع پرانتہائی بد انتظامی کا مظاہرہ کیا گیا سکیورٹی کے نام پر لیاقت باغ کے چاروں اطراف کنٹینر لگا کر سڑکیں مکمل بلاک کر دی گئیں جہاں سے پیدل افراد کو بھی داخلے سے روک دیا گیا کنٹینروں اور

رکاوٹوں کے پاس پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد شرکا کو لیاقت باغ کی جانب جانے سے روکتی رہی جس سے بڑی تعداد میں کارکنان کنٹینروں کے باہر جمع رہے بعض جگہوں پر کارکنوں نے مشتعل ہو کر پولیس کے حصار توڑ دیئے اور کنٹینروں کے نیچے سے نکل کر لیاقت باغ پہنچے اس موقع پر پولیس نے کنٹینروں کے حصار کے اندر آنے والی گلیوں کو بھی مکمل سیل کئے رکھا جلسہ گاہ کے اطراف کنٹینرز لگانے اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باعث کارکنان کو جلسہ گاہ تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا جلسے کے شرکا پولیس اہلکاروں سے الجھتے رہے بالآخر عوامی ریلوں نے رکاوٹیںدھکیل کر راستہ بنا لیا دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ کی حفاظت اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر200خواتین سمیت 2ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جلسہ گاہ کے داخلی

اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے سی سی ٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے جلسے کی مانیٹرنگ کی گئی راولپنڈی انتظامیہ، پنجاب پولیس ،ریسکیو 1122 اورسول ڈیفنس سمیت دیگر اداروں سمیت تینوں ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہا جبکہ ریسکیو ادارے 1122سمیت ایدھی اور چھیپا کی ایمبولنس گاڑیاں جلسہ گا ہ کے باہر موجود رہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us