دشمن ملک میں متنازع قانون کیخلاف احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ، انٹرنیٹ سروس معطل


نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں نماز جمعہ کے بعد شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، بارہ اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔اتر پردیش کے شہروں، مظفرنگر، آگرہ، فیروز آباد، علی گڑھ، کانپور میں ہائی الرٹ کے ساتھ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کا خدشہ ہے۔یہاں شہریت کے متنازع قانون کے

خلاف احتجاج میں اب تک اکیس مظاہرین جاں بحق ہوچکے ہیں، پولیس نے ساڑھے پانچ ہزار افراد کو گرفتار جبکہ 327 کیس رجسٹرڈ کیے ہیں، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبائ� نے آج تین بجے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us