بھارت نے مگ 27 لڑاکا طیارے انڈر گرائونڈ کر دیئے


نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی فضائیہ میں کئی سالوں تک لڑاکا طیاروں میں نمایاں حیثیت رکھنے والے مگ 27 لڑاکا طیاروں کو انڈر گرائونڈ کردیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مگ 27 لڑاکا طیاروں نے 1999 میں کارگل جنگ میں استعمال کیا گیا تھا اور کئی سالوں سے یہ طیارے بھارتی فضائیہ میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے رہے ہیں مگ27 نے آخری بار ستائیس دسمبر کو جودھ پور ایئر فورس اسٹیشن اسکواڈرن سے اڑان بھری اس سلسلے

میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں بھارتی ایئرمارشل ایس کے گھوٹیا ایئر آفیسر کمانڈر انچیف اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی اس کے علاوہ مگ 23بی این اور مگ 23 ایم ایف پہلے ہی بھارتی فضائیہ نے گرائونڈ کردیئے ہیں وزارت دفاع کے مطابق یہ طیارے امن اور جنگ دونوں میںخدمات سرانجام دیتے رہے ہیں لیکن کئی حادثات کے بعد بھارتی فوج نے آخر کار اپنا آخری مگ ستائیس بھی گرائونڈ کردیا اب یہ بھارتی فضائیہ کا حصہ نہیں ہوگا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us