بے سہارا بچوں کے فلاحی ادارے کی گاڑیاں افسروں میں تقسیم


پشاور(نیوز ڈیسک) فلاحی ادارے کی گاڑیاں افسروں میں تقسیم کردی گئی۔ بے سہارا بچوں کا ادارہ زمونگ کور کی آڈ ٹ رپورٹ خیبرپختونخوا سمبلی میں جمع کرادی گئی۔تفصیل کے مطابق بے سہارا بچوں کے ادارے کے نام پر افسروں میں گاڑیوں کی بندر بانٹ جاری ہے۔ کے پی کے اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق فلاحی ادارے نے حکومتی پابندی

کے باوجود 5 نئی گاڑیاں خریدیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کیلئے نہ تو کوئی آپن ٹینڈر جاری کیا گیا اور نہ ہی کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی کی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق اکاونٹ بیلنس میں بھی بے ضابطگیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ گاڑیاں جنرل ورک کے لئے خریدی گئیں بعدزازاں افسروں میں تقسیم کر دی گئیں۔واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد کفایت شعاری مہم چلانے کا فیصلہ کیا تھا جس میں سرکاری خزانہ پر بوجھ کم کر کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سات روزہ دورے پر امریکہ گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ہر بار کی طرح دورہ امریکہ پر بھی کفایت شعاری کا عملی مظاہرہ کیا تھا اور

شاہانہ پروٹوکول اور خصوصی طیارے کے استعمال سے گریز کیا۔ یہی نہیں وزیراعظم عمران خان نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال نہ کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کیا اور امریکہ میں سات روزہ قیام کے لیے شاہانہ ہوٹل کی بجائے پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کا انتخاب کیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کبھی اس ہوٹل میں ٹھہرنا پسند نہیں کیا تھا جو پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی ملکیت ہے۔ تاہم اب سرکاری محکموں میں ذاتی استعمال کے لئے سرکاری خزانے کا بے دریخ استعمال حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ تاہم خیبر پختونخوا سمبلی میں فلاحی ادارے کی رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us