راولپنڈی:لیاقت باغ میں پیپلزپارٹی کا جلسہ، جلسہ گاہ کے قریب سے 2مشتبہ افراد گرفتار


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے مختص کی گئی جگہ کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت باغ جلسہ گاہ باہر دو مبینہ مشکوک نوجوان کو سیکورٹی

اداروں نے حراست میں لے لیا ہے ۔خیال رہے کہ آج 27 دسمبر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جلسہ کیا جا رہا ہے۔ جس میں چیئرمین بلاول بھٹو بھی خطاب کریں گے۔آج ہونے والے جلسے سے متعلق سیکیورٹی خدشات بھی ظاہر کیے گئے تھے۔تاہم ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ جلسہ حکومتی ہو یا کسی اپوزیشن پارٹی کا ہو سکیورٹی ایس او پی کے مطابق دی جائے گی بلاول بھٹو زرداری قومی سطح کے لیڈر ہیں انھیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔سی سی ٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے جلسے کی مانیٹرنگ کی جائے گی تما م داخلی اور خارجی راستوں پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عدالت عالیہ نے پاکستان

پیپلز پارٹی کو 24دسمبرکو جلسے کی تیاریوں کی جبکہ26دسمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے جس پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ راولپنڈی انتظامیہ، پنجاب پولیس ،ریسکیو 1122 اورسول ڈیفنس سمیت دیگر ادارے معاونت فراہم کریں گے جبکہ ایس او پی کے مطابق ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا اسی طرح دیگر علاقوں سے آنے والے کارکنوں سے بھرپور معاونت کی کوشش کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے جلسہ گا ہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us