شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت تیار،سابق وزیر اعظم نے قانونی ٹیم کو درخواست دائر کر نے سے روک دیا


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایل این جی کیس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت تیار کرلی گئی تاہم شاہد خاقان عباسی نے قانونی ٹیم کو درخواست ضمانت دائر کرنے سے روک دیا ۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے قانونی ٹیم کوہدایت کی کہ ابھی ضمانت کی درخواست دائر نہ کریں۔قانونی ٹیم نے کہاکہ آپ ضمانت کے حق دار ہیں، عدالت شیخ عمران الحق اور مفتاح اسماعیل کو رہا کرچکی ہیں ،شاہد خاقان عباسی نے

ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا اہلخانہ کا مشورہ بھی نظر انداز کردیا ۔ن لیگ کی اعلی قیادت نے شاہد خاقان عباسی کو درخواست ضمانت دائر کرنے پر اصرار کیا شاہد خاقان عباسی نے جواب دیاکہ ایل این جی کیس بے بنیاد ہے، ٹرائل کورٹ ریفرنس خارج کرے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us