آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، تمام سیاسی جماعتیںایک پیج پر آگئیں


لاہور(نیوز ڈیسک)شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مسئلہ نہیں، اس پر سب سیاسی جماعتیں متفق ہیں، ،وزیراعظم 5 سال پورے کریں گے، بلاول بھٹو بھی گھیرے میں ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اداروں میں کوئی تصادم نہیں، تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، عدالت کا ہر فیصلہ قبول ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں انہیں 6 ماہ کی مشروط توسیع دی تھی۔عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالت میں آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی یا توسیع چیلنج کی گئی، عدالت کو آرمی چیف کی مدت سے متعلق کچھ نہیں ملا، وفاقی حکومت نے 28 نومبر کی سمری پیش کی، یہ سمری وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے پیش کی، سمری میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوبارہ آرمی چیف تعینات کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us