وزیراعظم عمران خان کا صحت انصاف کارڈ کی سہولت کو پاکستان بھر میں پھیلانے کا فیصلہ


لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا عوام کو ڈاکٹرز کی بھاری فیسوں اور مہنگے علاج نجات دلانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیل کے مطابق وزیرا عظم عمران خان نے صحت کارڈ کی سہولت کو پاکستان بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے62 فیصد عوام کو مفت علاج کی سہولت مل گئی۔ صحت انصاف کارڈ انضمام شدہ قبائلی علاقوں میں

Advertisement

صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا 100 فیصد ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اسے پاکستان بھر میں پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے اجراء اور نتائج کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔فاٹا کے شہری اپنے شناختی کارڈ کو بطور صحت انصاف کارد استعمال کر سکیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے صحت کی سہولت فراہم کرنے پر شہریوں نے اظہارتشکر کیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی بھاری فیسوں کے باعث علاج کرانے سے قاصر تھے۔واضح رہے صحت انصاف کارڈ سے شہری 7 لاکھ 20 ہزا ر روپے کا علاج کراسکیں گے۔ سرکاری اور اچھے نجی اسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ کو استعمال کیا جا سکے گا۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرکٹ ہائوس ڈی جی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کے لئے صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ صحافیوں کو بھی صحت کارڈ کی سہولت میں شامل کیاجائے گا- وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحافی کالونی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اصولی فیصلہ

کیاہے کہ پنجاب کے ہر ڈویژن میں صحافیوں کے لئے کالونی بنائی جائے گی اور میں آج ڈیرہ غازی خان کے صحافیوں کے لئے کالونی کا اعلان کرتا ہوں – کمشنر ڈیرہ غازی خان صحافی کالونی کے لئے اراضی کی جلد نشاندہی کریں-انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے انتہائی مختصر عرصے میں فلاح عامہ کے بے شمار اقدامات کئے ہیں-پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے بے شمار منصوبے لے کر آئے ہیں-میں لاہور میں ڈیرہ غازی خان کا وکیل بن کر موجود ہوں- ایک برس میں صوبے میں 9نئے ہسپتال شروع کئے ہیں-ہسپتالوں میں9ہزار بستروں کا اضافہ کررہے ہیں-



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us