آرمی چیف کی توسیع کیخلاف سماعت سے قبل سابق چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو اپنے چیمبر میں بلاکرکیا کہا


لاہور (نیوز ڈیسک) آرمی چیف توسیع پٹیشن پر سابق چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل میں ملاقات کا انکشاف ہوا۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کے بارے فیصلہ کے خلاف نظرثانی درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ توسیع کے خلاف آئینی پٹیشن کی سماعت سے قبل معاملے پر سابق چیف جسٹس کھوسہ اور

اٹارنی جنرل کے درمیان چیمبر میں ملاقات ہوئی۔نظرثانی درخواست میں کہا گیا کہ جب آرمی چیف کی توسیع کے خلاف بدنیتی پر مبنی ایک آئینی پٹیشن 25 نومبر 2019ء کو دائر ہوئی تو اسی شام کو سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اٹارنی جنرل انور منصور کو اپنے چیمبر میں بلا کر بتایا یہ پٹیشن دائر ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے پٹیشن کی نقل بھی فراہم کی۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے کہا آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے تفصیلات اور دستاویزات فراہم کر دیں تو عدالت نے اگلے روز کیس فل بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ابتدائی سماعت کے بعد نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی ہے جس میں استدعاکی گئی ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دے کراس معاملہ کی سماعت کے لئے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے اور کیس کی ان کیمرہ سماعت کی جائے۔جمعرات کو دائر نظرثانی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلہ میں ایگزیکٹو کے اختیارات کو کم کردیا گیا ہے، آرمی چیف کی مدت کا تعین کرنا وزیر اعظم کا اختیار ہونے کے باوجود ٹرم کا تعین کرنا نہ صرف ضروری نہیں بلکہ آئین کے منافی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ وزیر اعظم اپنی مرضی سے آرمی چیف کوتعینات کریں یا ان کوہٹا

ئیں، درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ آرمی سیکورٹی کا ارادہ ہے اور ملکی حالات کا دارومدار سیکورٹی کی صورتحال سے وابستہ ہے اس لئے استدعا ہے کہ 28 نومبر کے مختصر اور 16 دسمبر کے تفصیلی فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں حکومت کو 6 ماہ میں قانون سازی کرنے کا حکم دیتے ہوئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع دی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us