شہر میں دھند کے ڈیرے ،پارہ 6ڈگری تک گر گیا


لا ہور (نیوز ڈیسک ) شہر میں دھند کے ڈیرے ،پارہ 6ڈگری تک گر گیا۔قومی شاہراہ پر حدنگاہ20میٹرریکارڈ کیا گیا۔ موٹروے ایم تھری،ایم فور،ایم فائیو دھند کےباعث بند ۔ ترجمان موٹروے پولیس نے ہدایت جاری کی کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق آج شہر کا

مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ۔ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب 76فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 4 اور زیادہ سے زیادہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us