سیکرٹریٹ پر چھاپہ ،مسلم لیگ(ن) کا واجد ضیاء کیخلاف ڈکیتی کامقدمہ درج کرانے کا اعلان


لاہور(آن لائن)مسلم لیگ(ن) نے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی سیکرٹریٹ پر چھاپہ عمران خان نیازی کے حکم پر مارا گیا ، کرپشن کے جھوٹے کیسوں کے ثبوت نہیں مل رہے تو قومی ادارے کو ہمارے خلاف دبائو کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ،اس چھاپے کیخلاف آج(جمعہ کو)احتجاجی

ریلی نکالی جائے گی ۔ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون پر ایف آئی اے ٹیم کے چھاپے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ یہ انتقامی کارروائیاں عمران خان نیازی کے حکم پر کی جارہی ہیں اور جب مسلم لیگ(ن) کی قیادت کیخلاف جھوٹے کرپشن کیسز کے ثبوت نہیں مل رہے تو ایک اور قومی ادارے کو ہمارے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ، ہمیں دبائو میں لانے کیلئے ایف آئی اے سے کارروائیاں کرائی جارہی ہیں اور ہمارے پارٹی دفاتر کو بھی سیاسی انتقام کے تحت پامال کیا جارہا ہے ، ایف آئی اے کو سیاست میں الجھایا

جارہا ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ مسلم لیگ(ن) ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرائے گی کیونکہ یہ چھاپہ بغیر وارنٹ کے مارا گیا ہے ۔اس چھاپے سے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی کہانی سچ ثابت ہوگئی ہے کیونکہ انہوں نے نالائق اور نااہل وزیراعظم عمران نیازی کا آلہ کار بننے سے انکار کردیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے کے اس چھاپے سے ایک اور بات ثابت ہوتی ہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو اصلی ہے.



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us