بجلی کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ اضا فہ


اسلام آباد(آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔ اضافے کی منظوری اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ کا اضافہ بوجھ پڑے گا ۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نیپرا میں ایک درخواست دائر رکھی

تھی جس میں بجلی کی قیمت میں ای ک روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظور کیا گیا تھا جس پر جمعرات کو چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروق کی زیر صدارت سماعت ہوئی ۔سماعت شروع ہوئی تو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے موقف اختیار کیا اکتوبر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی ۔ درآمدی ایل این جی سے 25.41 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ اکتوبر میں پانی سے 25.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی لہذا بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ کی منظوری دی جائے جس پر نیپرا چیئرمین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے آیا ہوں بجلی کی قیمت بڑھ رہی سی پی پی اے نے کبھی بھی بجلی کی کمی کی درخواست نہیں کی ۔ہمیشہ بجلی قیمتوں میں اضافے کی بات کی ہے ۔ این ٹی ڈی سی کو بجلی کی ترسیل کا کوئی بھی معاہدہ کرنے کو تیار نہیں ۔ صارفین نے 960 میگاواٹ کے

سولر پینل لگائے ہیں جو صارفین ریٹ برداشت کر سکتے ہیں وہ سسٹم سے باہر نکل رہے ہیں سماعت کے بعد نیپرا نے بالآخر سی پی بی اے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافے کی منظوری دے دی جو کہ اکتوبر کی قبول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیا گیا ہے اضافے سے بجلی صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us