فیصل آباد کے مختلف روٹس پر میٹروبسوں کی بندش


فیصل آباد (آن لائن) سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی تعاؤن سے فیصل آباد کے مختلف روٹس پر میٹروبسوں کی بندش،منصوبہ ٹرانسپورٹ مالکان کی عدم توجہی اور انتظامیہ کی غفلت نظر ہونے لگا، فیصل آباد سے جڑانوالہ تک بھی میٹروبس بند ہوچکی ہے ٹرنسپورٹ کی بندش میں ایک موجودہ صوبائی وزیر کا ہاتھ ہے، کروڑوں لاگت

کی بسیں ناکارہ ،کئی مالکان نے انتظامیہ سے ملی بھگت کرکے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے لی گئیں بسیں فروخت کردیں،روزانہ سفر کرنے کیلئے طالب علم، بچے ،بوڑھے اور نوجوان چنگ چی رکشوں اور ویگنوں میں دھکے کھانے پر مجبور،فیصل آباد میں سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ضلعی انظامیہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بڑے ٹرانسپورٹرز کے تعاون سے عوام کو سفری معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بنکوں سے آسان اقساطمیں بسیں فراہم کرنے کا کہا جس پر ایک ایم این اے عاصم نذیزچوہدری اور بڑے ٹرانسپورٹرز نے اپنے ذمے بسیں لے لیں جنہیں انتظامیہ کی ملی بھگ سے شروع میں ہی فروخت کردیاگیا جس کے بعد سی این جی بسوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوگئی اور سٹی ٹرمینل میں

موجود بردار میٹرو بسوں کی تعداد برائے نام ہوکررہ گئی بیشتر روٹس کی بندش سے روزانہ لوگ ذلیل وخوار ہوکر سفر کررہے ہیں،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس منصوبہ کے شروع میں عوام کو سستی ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے بسوں کو بہترین قرار دیا گیا تھا لیکن کئی سالوں کے گزرنے کے بعد بھی ڈوبتے ہوئے اس منصوبے کو رواں رکھنے کیلئے کوئی توجہ نہ دی گئی جس کا خمیازہ روزانہ عوام بھگت رہی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us