شیخ رشید راناثناءاللہ کو بے قصور قرار دینے کے بیان سے مُکر گئے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اپنے چٹکلوں اور حِس مزاح کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً سیاسی حوالوں سے بھی اہم پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں۔وہ اکثر اپنی حاضر جوابی سے اینکرز، سیاسی مخالفین اور ناقدین کے منہ بند کرا دیتے ہیں۔ بہت کم ہوا کہ انہیں کسی بات پر لاجواب دیکھا گیا ہو۔تاہم گزشتہ روز ایک

نجی ٹی وی چینل کے اینکر نے اُن کے سامنے اُنہی کی پُرانی ویڈیوکلپِس دکھا کر اُنہیں لاجواب کر ڈالا۔ اینکر وسیم بادامی نے شیخ رشید سے سوال پوچھا کہ آپ نے اُنہیں منشیات کیس میں قربانی کا بکرا قرار دیا تھا، کیا وہ بے قصور ہیں۔ تو اس پر شیخ رشید نے اپنے ایسے کسی بیان سے انکار کیا۔ جس پر وسیم بادامی نے کہا کہ میں نے آپ سے بس یونہی پوچھا ہے رانا ثناء اللہ کے بارے میں۔میں نے چلتے پھِرتے آپ کا بیان دیکھا اور سُنا کہ رانا ثناء اللہ ایسے ہی مارا گیا بیچ میں، وہ صدقے میں چلا گیا۔جواب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔ کبھی کوئی ایسی بات نہیں کہی۔ جس پرمعروف اینکر نے کہا کہ میں نے آپ کا وہ کلپ دیکھا ہے۔ شیخ رشید نے جواب میں کہا کہ زندگی میں یہ چیز یاد رکھنا کہ جو بات مجھ سے منسلک نہ ہو، وزارت کی نہ ہو یا عمران خان کی نہ ہو، میں اُس میں ٹانگ نہیں اڑاتا ۔وفاقی وزیر ریلوے کی اس بات کے بعد اینکر نے اُنہیں کہا کہ مجھ تک بھی وہ کلِپ پہنچا ہے۔ کیا فیک اکاؤنٹ کی طرح کلِپ بھی فیک ہوتے ہیں۔ ریکارڈنگ کے بعد میں آپ کو وہ رانا ثناء اللہ کو بے قصور کہنے سے متعلق آپ کا کلِپ واٹس

ایپ کر دوں گا۔ بعد میں ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ بھی دکھایا گیا، جس میں شیخ رشید کہتے ہیں ’قربانی کے بعد رانا ثناء اللہ بلاوجہ ہی صدقے میں چلا گیا۔اس نے کیا کرایا بھی کچھ نہیں۔“یہ کلپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو چکا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ شیخ رشید خواہ مخواہ خود کو ہر وقت بے باک اور صاف گو ثابت کرنے میں لگے رہتے ہیں وہ مخالفین کو ذلیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے، اور اسی جوشِ خطابت میں وہ کیا سے کیا بول جاتے ہیں، اُنہیں بھی پتا چلتا۔ اس سے تو یہ تاثر مل رہا ہے کہ شاید رانا ثناء اللہ واقعی بے قصور ہیں، اور انہیں سیاسی مخالفت کانشانہ بنایا گیاہے جو کہ انتہائی منفی رویہ ہے۔ اگر رانا ثناء اللہ کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوتا تو اس سے حکومت کی ساکھ متاثر ہو گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us