سورج گرہن کو دیکھتے مودی سب کی توجہ کا مرکز بن گئے


دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیرا عظم نریندرمودی کی سورج گرہن کو دیکھنے کی تصور میم کیلئے کارآمد بن گئی۔ بھارتی وزیرا عظم کی سورج کو دیکھتے لی گئی تصوریر میم بن گئی ۔ جس پر بھارتی وزیراعظم نے صارفین کو خوش آمدید کہا۔ تفصیل کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سورج گرہن کو دیکھنے

کی تصاویر شائع کی۔لگائی گئیں تصاویر کو 2 گھنٹے میں 30 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا اور 10 ہزار افراد نے شیئر بھی کیا ۔ تاہم شیئر کرنے کا مقصد ان پر میم بنانا تھا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تصاویر کے ساتھ لکھاکہ میں سورج تو نہیں دیکھ سکا تاہم کوزیک اور گرہن کی جہلک محسوس ہوئی۔ ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تصویر میمز کیلئے کاآمد ہے۔ جس پر بھارتی وزیر اعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میم بنانے والوں کو بھی خوش آمدید کہتا ہوں۔واضح رہے اس سے قبل بھی بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کی اوچھی حرکتوں کو میمز کیلئے استعمال کرتے رہے ہیں ۔ واضح رہے اس سے قبل وزیرا عظم کا گنگا

گہاٹ پر ایک منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے سیٹرھیوں سے گر گئے تھے ۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مودی کی ویڈیوز پر میم بنائے تھے ۔ اس سے قبل مودی کی سیڑھیوں سے گرنے کے واقعہ پر بننے والی کئی میمز میں مذاق بھی اڑایا گیا تھا ۔ تاہم اب بھارتی وزیر اعظم نرریندرمودی نے میم زکو خوش آمدید کہ کر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us