مسلم لیگ( ف) اور ایم ایس ایف شہدادپور کی پاک فوج کی حمایت اور پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی


شہدادپور( آن لائن ) مسلم لیگ فنکشنل اور ایم ایس ایف شہدادپور کی جانب سے پاک فوج کی حمایت اور پرویز مشرف کو انصاف دو ان سے اظہار یکجہتی کے لیے فقیر ہائوس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکائ� نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں پاک زندہ ناد اور پرویز مشرف کو انصاف دو کے نعرے درج تھے اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فنکشنل کے رہنمائ� فتح محمد شیخ، راناعبدالستار، عبدالرحیم

کلوئی، فقیرغلام رسول بھمبرو، محبوب علی بھمبرو، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں اور ملک کے لیے جنگیں لڑی اور ملک ترقی میں اہم کردار ادا کیا وہ غدار نہیں ہوسکتے عدلیہ کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے صدر پاکستان اور آرمی چیف رہنے والے مشرف کے لیے ایسے الفاظ آئین اور قانون اجازت نہیں دیتا ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں مگر سب کو میرٹ پر فیصلے کرنے چائیے انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے لٹیروں کو آزاد کردیا جاتا ہے اور محب وطن کو اس کی سزا دینا نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر دوہرہ قانون ختم ہونا چاہئیے اور غریب امیر کے لیے ایک قانوں ہونا چاہئیے ملک کو لوٹنے والوں کرپشن کرنے والوں کو رلیف دینا کہاں کا قانون ہے ہم اس عمل کی سخت مخالفت اور مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر ریلی کے شرکائ� پرویزمشرف اور پاک فوج زندہ باد کے نعرہ لگاتے رہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us