سی پیک مغربی روٹ پر ایک فٹ تک کام نہیں ہوا،جے یو آئی نظریاتی


کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنونیئر مولانا عبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی نائب امیر مولناعبدالروف مولناعبدالستارآزادودیگر نے کہا کہ مغربی راہداری کے حوالے سے بلوچستان کے عوام کی مسلسل جوشخبریوں کے سننے سے

کان پک گئے ہیں لیکن عملًاایک فٹ تک ترقیاتی کام دیکھنے میں نہیں آیاوفاق مغربی روٹ کے حوالے سے اپنے وعدے کی پاسداری کرے مغربی روٹ کے حوالے سے خدشات اورتحفظات کودور کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے، سی پیک کے مغربی روٹ، انرجی پارک، انڈسٹریل زون، فائبر آپٹیکل اور ریلوے لائن پر کام کے آغاز ہی سے صوبے کی عوام مطمئن ہوں گے۔ سی پیک 45 ارب کا منصوبہ ہے۔چین پاکستان اکنامک کاریڈور اور اس کے مغربی روٹ کو ہی اصل روٹ بنانے کی صورت میں پاکستان کے ان پسماندہ علاقوں کی ترقی کاایک موقع ہے مغربی روٹ کی تعمیر سے ملک میں معاشی ترقی کی راہ ہموارہوگی ، روٹ سے ملحق دیہی اور پسماندہ علاقوں کی پسماندگی کے خاتمے میں بھی کافی مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا ملک میں ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کے لیے عدم تحفظ کی حالات پیداکئے جارہے ہیں جس میں مختلف طاقتیں اور عوامل کارفرما ہیں اس وقت بدقسمتی یہ ہے کہ دشمن قوتوں کے سازشوں کو بے نقاب کرنے کی بجائے ہم آپس میں دست و گریبان ہیں یہ سب دشمن قوتوں کی سازشوں کی مہم کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ وفاق کی استحصالی اور امتیازانہ پالیسیوں اور صوبائی حکومتوں کی سودابازیوں سے بلوچستان میں احساس محرومی

بڑھ رہی ہے بلوچستان کے ترقی خوشنما لسانی وعدوں اوردعوں سے نہیں پسماندگی. بیروزگاری اور محرومی میں آج تک کیلئے عملی اقدامات اٹھائیعوام کو ترقی کی خوشخبریاں سابقہ حکومتیں بھی سناتے رہیانہوں نے کہا کہ گوادر کی مقامی آبادی 70سال قبل بنیادی سہو لیات سے محروم تھی، آ ج بھی محروم ہے۔ ملک بحرانوں کا شکار ہے ،جس سے عوام کے احساس محرومیوں کو دور کرنے کے بجائے انکی احساس محرومیوں میں اضافہ کیاگیا، انہوں نے کہا کہ 72 سالوں سے ملک کو غربت مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی کی دلدل میں حکمرانوں کے غلامانہ پالیسیوں نے دھکیل دیاہے عالمی سامراج اور بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو تنہا دیکھناچاہتے ہیں دشمن قوتیں ملک کوغیرمستحکم کرنے کیلئے کوئی ایساحربہ نہیں جو استعمال نہ کررہاہو ان موجودہ دشمن قوتوں کی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے آزادنہ پالیسیوں کی تشکیل اورمتحد ہوناناگزیر ہے ا نہوں نے حکومت کے جانب سے گیس بجلی کے قیمتوں مین عالمی خونخوارآئی ایم ایف کے وارننگ وفرمائشوں پربڑھانے وپٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی اعلانات کومستردکرتے ہوئے کہاکہ غریب متوسط طبقات پہلے ہی منگائی کے طوفانوں سے خودکشیوں پرمجبورہے اورسب گیس بجلی کے قیمتوں میں اضافے غریب ومتوسط طبقات کے کمرتوڑدینگے#



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us