منشیات برآمدگی کے نہیں تو ماڈل ٹائون سانحے کے ثبوت تو موجود ہیں، انور لودھی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار انور لودھی نے ملک میں رائج انصاف کے نظام پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں انور لودھی نے لکھا” اگر منشیات کیس کی ویڈیو موجود نہیں ہے، ماڈل ٹائون کا قتل عام تو براہ راست نشر ہواتھا،آپریشن رانا ثنا اللہ کی نگرانی میںہوا، اس کی ویڈیوز موجود

ہیں،جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ موجود ہے جس میں اس وقت کی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا، کسی کو سزا نہیں ہوئی ،یہ ہے انصاف کا نظام ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نےرانا ثنااللہ کو منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ جس کے بعد منشیات برآمدگی کی ویڈیوز کے ثبوتوں کے دعووں کے حوالے سے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریا رآفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us