رانا ثنا ء اللہ کی ضمانت منظور ، قسمیں کھا نے والوں کا موقف چکنا چور ہو گیا،خواجہ آصف


سیالکوٹ ( آن لائن ) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ سال میں مخالفین اور اختلا ف رائے کو کچلنے کے سوا کچھ نہیں کیا ، رانا ثنا ء اللہ کی ضمانت منظور ہو گئی قسمیں کھا نے والوں کا موقف چکنا چور ہو گیا ۔ بدھ کے روز سیا لکو ٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ جمہو ریت کی

جدوجہد جا ری رکھیں گے چاہتے ہیں تما م جما عتیں ملکر جمہو ریت کیلئے کا م کریں اس وقت ملک کو مسائل درپیش ہیں ہم ان سے نمٹنا جا نتے ہیں ڈیڑھ سال سے عوام مشکلا ت میں ہیں اشیا ئے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہے ملک میں کو ئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے غریب عوام بیچاری فاقوں پر مجبور ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ حکوت بری طرح نا کام ہو چکی ہے حکومت نے ڈیڑھ سال میں مخالفین اور ختلا ف رائے کو کچلنے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا جو بھی حکومت کے خلا ف بولتا ہے اس کو گرفتار کر لیتے ہیں رانا ثنا ء اللہ کی ضمانت منظوری ان کے منہ پر طما نچہ ہے کہا ں گئے جو کہتے تھے کہ ہما رے پا س ثبوت مو جو د ہیں قسمیں کھا نے والو ں کا موقف اب چکنا چور ہو گیا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی دراخوست مسترد کرنا کس بات کا انتقام ہے ؟نیب اور نیا زی گٹھ جو ڑ نے اپو زیشن جما عتوں کو ٹارگٹ بنا یا ہو ا ہے حکومت میں بیٹھے چور ان کو نظر نہیں آتے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us