روسی صدر پر روس کے اندر کا کوئی شخص یا گروہ ہی قاتلانہ حملہ کرے گا،باباوانگا


باباوانگا کے نام سے مشہور بلغاریہ کی معروف نابینا خاتون کی موت کو 23 سال گزر چکے اور ہر سال کے متعلق ان کی درجنوں پیش گوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں۔برطانوی جریدے “دی سن” کے مطابق اب ان کی 2020ء کے متعلق بھی تہلکہ خیز پیش گوئیاں سامنے آگئی ہیں۔ ان میں سب سے اہم پیش گوئی یہ ہے کہ 2020ء میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی زندگیوں کو خطرہ درپیش ہو گا۔بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق روسی صدر پر روس کے اندر کا کوئی شخص یا گروہ ہی قاتلانہ حملہ کرے گا جبکہ امریکی صدر کو برین ٹیومر لاحق ہو گا اور وہ بہرے ہو جائیں گے۔بابا وانگا نے 2020ء کے لیے ایشیاء کے متعلق ایک خوفناک پیش گوئی کی تھی، جس کے مطابق اس سال ایشیاء میں تباہ کن زلزلے اور سونامی آئیں گے اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیل جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے روس میں ایک بڑے شہاب ثاقب کے گرنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔یورپ کے متعلق بابا وانگا نے پیش گوئی کر رکھی ہے کہ مسلمان شدت پسند یورپ میں حاوی آجائیں گے اور اس براعظم سے آبادی ہی ختم ہو جائے گی۔ یہ شدت پسند یورپی باشندوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کریں گے جس سے اس براعظم کی آبادی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us