ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال اور میڈیا سے رابطوں پر پابندی کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج


اسلام آباد(آن لائن) وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال اور میڈیا سے رابطوں پر پابندی کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اویس نامی شہری نے میاں آصف ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کردی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں

افسران کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرائے گئے یہ وزارت داخلہ کا اقدام آئین کے تحت حاصل آزادی اظہار رائے کے خلاف ہیڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا ٹویٹر اکاونٹ غیر فعال کرا دیا گیا ڈی سی اسلام آباد ٹویٹر پر ملنے والی شکایات کا فوری ازالہ کرتے تھیڈی سی اسلام آباد کا اکاؤنٹ غیر فعال ہونے پر یہ بات ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ دنیا بھر اور پاکستان میں حکومتی افسران کے سوشل میڈیا اکاونٹس عوام سے موثر رابطے کا ذریعہ ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان ،صدرمملکت عارف علوی ،وزرائ� ،ڈی جی آئی ایس پی آر اور دیگر ممالک کی اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاونٹس موجود ہیں وزارت داخلہ کو 16 دسمبر کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کئے جائیں درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر حکومتی افسران کے سوشل میڈیا اکاونٹس عوامی مفاد میں بحال کئے جائیں درخواست میں سیکرٹری

داخلہ،کابینہ ڈویڑن اور وزارت قانون و انصاف کو فریق بنایا گیا یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے وزرات داخلہ نے ایک سرکلر کے ذریعے افسران کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روک دیا تھا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us