پی ایچ اے کا احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کیخلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ


لاہور (آن لائن)پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی نے مسلم لیگ ن کے گرفتار رہنما احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کے بھائی کی مالی بے ضابطگیوں کے ناقابل تردید ثبوت مل چکے ہیں۔مصطفی کمال کے سہولت کار افسران کے نام بھی ریفرنس میں

شامل کر رہے ہیں۔ انہوں نے 3 سال میں 100 کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں کی ہیں۔حافظ ذیشان کے مطابق احسن اقبال کے بھائی کے خلاف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے اور بہت جلد ثبوتوں سمیت نیب جا رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us