پرویز مشرف کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے فل بینچ تشکیل دے دیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔بنچ 9جنوری سے درخواست کی سماعت شروع کرے گا۔ پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا قیام کالعدم قراردینے کی درخواست دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل رپرویز مشرف

کیخلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے قیام پرفل بنچ تشکیل دے دیا ہے۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی فل بنچ کی سربراہی کریں گے۔ جبکہ بنچ میں جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر بھی شامل ہوں گے۔ فل بنچ 9 جنوری سے سنگین غداری کیس کیلئے خصوصی عدالت کے قیام سے متعلق سماعت شروع کرے گا۔ سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف نے اپنے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے قیام میں قانونی معاملات پر سوالات اٹھائے تھے اور خصوصی عدالت کے قیام کو کالعدم قراردینے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ واضح رہے سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے 169صفحات کے جاری تفصیلی فیصلے میں دو ججز کا فیصلہ 68

صفحات جبکہ جسٹس نذر اکبر کا اختلافی فیصلہ 44 صفحات پر مشتمل ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us