آزادکشمیر پر قبضہ کرکے اسے ہندوستان میں شامل کرنا چاہتے ہیں، بھارتی وزیر داخلہ


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہندو انتہا پسند مودی حکومت نے بھارت میں مسلمان دشمن اقدامات کے ذریعے آگ لگانے کےبعد اب آزاد کشمیر پر بھی اپنی ناپاک نگاہیں گاڑھ لی ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت آزاد کشمیر پر قبضہ کرکے اسے اپنے ساتھ شامل کرنے کا خواہش مند ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت وزیرداخلہ امیت شاہ نے نریندر

مودی کے عزائم بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر پر قبضہ کر کے اسے ہندوستان میں شامل کرنے کی خواہش مند ہیں ۔ یہ جب ہو گا تو سب کو معلوم ہو جائے گا ۔ بھارتی خبررساں ادارے دعویٰ کر رہے ہیں کہ بھارتی وزیر امیت شاہ نے باقاعدہ طورپر آزاد کشمیر پر قبضہ کرنے کے عزائم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ آزاد کشمیر پر قبضہ کر کے اس بھارت میں شامل کر لیا جائے گا۔ اس حوالے سے بھارت اپنے کام میں لگا ہوا ہے ۔ جب یہ ہو گا تو ہر کسی کو معلوم ہو جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us