حسن اقبال کے اس دعوے کہ وہ مشرف کی سزا کی حمایت پر گرفتارہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت کا انتہائی دلچسپ رد عمل سامنے آگیا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹر عامر لیاقت نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کے اس بیان کہ انھیں جنرل پرویز مشرف کی سزا کی حمایت پر گرفتار کیا گیا ہے ،پر اپنا رد عمل دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنا رد عمل دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت کا

Advertisement

کہناتھا کہ ” جی نہیں ارسطوئے نون! آپ کو اپنی کرپشن ، یعنی بدعنوانی ،یعنی بد معاشی یعنی چوری چکاری، یعنی لوٹ مار یعنی دو نمبری،یعنی ڈیڑھ ہوشیاری اور سینہ زوری پر گرفتار کیا گیا ہے۔ایڈا تو پھلکڑ ” ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کو نیب راولپنڈی پیشی کے موقع پر ناروال سپورٹس کمپلیس کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us