پشاور،ہائیر سکینڈری سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں میں طلباء کا منشیات ٹیسٹ ( طبی معائنے ) کرانے کے لئے سفارشات طلب


پشاور(آن لائن)ہائیر سکینڈری سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیوں میں طلباء کا منشیات ٹیسٹ ( طبی معائنے ) کرانے کے لئے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں جبکہ اے این ایف نے پشاور بھر میں منشیات فروشوںکے خلاف کاروائی کی خصوصی مہم بھی شروع کردی ہے اوراس حوالے سے بینرز بھی مختلف مقامات پر لگا دیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق سرکاری

اورغیر سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کا طبی معائنہ کیا جائے گا ۔ میٹرک ، ایف اے کے بعد یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کے منشیات کے استعمال کرنے کی تشخیص کا بھی ٹیسٹ ہو گا او رجو بھی طلباء کسی مرض میں مبتلا ہو گا ان کا علاج حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ غیر ملکی اداروں کے تعاون سے یہ ٹیسٹ کیا جائے گا تاہم حتمی منظوری حکومت کی جانب سے دی جائیگی اوراس ضمن میں سکولوں کے پرنسپلز ، کالجز کے سربراہوں سے بھی سفارشات طلب کی ہیں سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کا میڈیکل ٹیسٹ کیا جائے گا میٹرک اور ایف اے کے طلباء و طالبات کی جانچ پڑتال کی جائیگی کہ وہ سگریٹ نوشی یا منشیات تو استعمال نہیں

کرتے خیبرپختونخوا کے سکولوں میں بیشتر طلبا ء نسوار اور سگریٹ کے علاوہ چرس کا نشہ بھی کرتے ہیں جبکہ بعض طالبات بھی چرس اور سگریٹ کا نشہ کرتے ہیںکالجز کی سطح پر بھی طلباء و طالبات نسوار کے ساتھ ساتھ سگریٹ ، چرس اور آئس کا نشہ کرتے ہیں تاہم سرکاری حکام نے ایسی سفارشات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے پشاور میں آئس کے نشہ کے استعمال سے چند روز قبل بخشو پل میں گھر کے سربراہ نے اپنی بیوی ، ماں کو قتل کیاتھا جبکہ تہکال میں اپنے گھر کے چھ افراد کو آئس استعما ل کرنے والے شخص نے قتل کیاتھا کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے آئس ورمنشیات تعلیمی اداروں کو فراہم کرنے والوں کے خلاف وقتاً فوقتاً کاروائی ہو رہی ہے ، طلبا تیار ہوجائیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us