مشرف پھانسی کا فیصلہ درست نہیں ہے، مصطفی کمال


کراچی (آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مشرف پھانسی کا فیصلہ درست نہیں ہے، ایوب خان، ضیاالحق کو بھی علامتی پھانسی دی جائے، آرٹیکل 6 کے تمام شقوں پر عملدرآمد کیا جائے، کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔صطفیٰ کمال نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں آج عدالت کے فیصلے پر احتجاج کر

رہی ہیں، انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ 2014 کی پارلیمنٹ کی منظوری سے خصوصی عدالت تشکیل دی گئی، انہوں نے کہا کہ اس مشرف کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا، اس فیصلے سے خصوصی مائنڈ سیٹ کا علم ہوتا ہے، کراچی کی ایک جماعت اس معاملے کو لسانی رنگ دے رہی ہے، پورا پاکستان اس فیصلے پر ردعمل دے رہاہیاس فیصلے کو لسانی رنگ نہیں دیا جائے، سِیاسی جماعتیں ہر معاملے کو زاتی مفادات کے لیے استعمال کرنا بند کرے،صحافی نے سوال کیا کہ وسیم آفتاب کل ایم کیو ایم کے جلسے میں ایم

کیو ایم کے جلسے مِیں گئے تھے؟ جس پر مصطفی کمال نے وسیم آفتاب سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی کا ایک بھی شخص جلسے میں نہیں گیا تھا، انہوں نے کہا کہ ملک میں رشوت کے ریٹ بڑھ گئے، وزیراعظم پاکستان اب سے 4 دفعی کراچی کا دورہ کیا ، مگر کراچی کے مسائل حل نہیں کیے،وزیراعظم جب تک وزیر اعلی سندھ سے ملاقات نہیں کرینگے،تب تک کراچی میں ایک دھیلے کا بھی کام نہیں ہوگا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us