مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور کر لی


لا ہور (نیوز ڈیسک )لاہورہائیکورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے رانا ثناءاللہ کو

2 جولائی 2019 کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور اے این ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ رانا ثناء کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔انسداد منشیات میں رانا ثناء اللہ کی خصوصی عدالت نے وکلاء کی ہڑتال کے باعث رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی اور انسداد منشیات فورس کے حکام کو رانا ثناء اللہ کو 4 جنوری 2020 کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us