پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے


کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ پاکستان پیٹروليم لميٹڈ نے سندھ اور بلوچستان سے ملنے والے ذخائر سے متعلق اسٹاک ايکسچينج کو آگاہ کرديا۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق کمپنی کو سندھ اور بلوچستان ميں تيل اور گيس کے نئے ذخائر ملے ہیں، جن سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو

بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔پی پی ایل کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے مرگند کے ایکس ون کنویں سے تیل و گیس (ہائیڈرو کاربن) کے بڑے ذخائر ملے ہیں، جہاں سے روزانہ ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 132 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔کمپنی کے مطابق اس کنویں کی کھدائی کا آغاز 30 جون 2019ء کو کیا گیا، جس کی گہرائی ساڑھے 4 ہزار میٹر ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us