تیل اورگیس کے وسیع ذخائر دریافت قوم کے لیے بڑی خوشخبری آگئی


لاہور(نیوز ڈیسک )توانائی کے شعبہ میں پاکستان کودوبڑی خوشخبریاں ملی ہیں، سندھ اور بلوچستان سے گیس اور تیل کے بڑے ذخائر مل گئے ہیں، خیرپورسے دو کروڑ86 لاکھ کیوبک فٹ اورمرکنڈ سے ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پی پی ایل نے دیگر کمپنیوں کے اشتراک سے سندھ اور بلوچستان سے گیس اور تیل

Advertisement

کےبڑے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔گیس اور تیل کی دریافت یقینا پاکستان کے شعبہ توانائی اور معیشت کو استحکام بخشنے کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔ پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نئی دریافت سے آگاہ کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ سندھ میں خیرپور میں دوکروڑ86 لاکھ کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی ہے۔ جبکہ خیرپور کنویں سے یومیہ 152بیرل تیل بھی حاصل کیا جاسکے گا۔اسی طرح بلوچستان سے بھی گیس اور تیل کا بڑا ذخیرہ ملا ہے۔مرکنڈ کے کنویں سے ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس دریافت ہوئی۔ جبکہ مرکنڈ کنویں سے یومیہ 132 بیرل تیل بھی حاصل ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان ادارہ برائے شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ جولائی سے نومبر 2018-19ء کے دوران مجموعی برآمدات 9.545 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 9.109 ارب ڈالر تھیں۔مذکورہ عرصہ کے دوران کٹلری کی برآمدات میں 10.48 فیصد اضافہ سے 40.003 ملین ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 36.209 ملین ڈالر مالیت کی کٹلری برآمد کی گئی تھیں۔ نومبر 2019ء کے دوران 8.464 ملین ڈالر مالیت کی کٹلری برآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال نومبر کے دوران 7.367 ملین ڈالر مالیت کی کٹلری برآمد کی گئی تھی۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us