گرفتاری کے بعد احسن اقبال کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی زیر حراست احسن اقبال کا طبی معائنہ مکمل ہو گیا ۔ رپورٹ کے مطابق احسن اقبال کابلڈ پریشر اور شوگر معمول کے مطابق ہے۔ انھیں اب سے کچھ ہی دیر قبل نیب نے ناروال سپورٹس کمپلیکس کیس میں گرفتارکیا گیا تھا۔جب کہ گرفتاری کے بعد ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب

نے احسن اقبال کی گرفتاری پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قیادت کو جیلوں میں ڈالو گے تو کارکن سڑکوںپر ہوں گے۔ انھوںنے کہا کہ رانا ثنا اللہ سے کچھ نہیں ملاتو ان پر 22کلوہیروئن ڈال دی۔نالائق حکومت کو نالائق اور نااہل حکومت کو نااہل کہیں گے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نےبھی احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑکا ایک اور ثبوت ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us