منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمااور پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے۔اور عدالت ان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سہ پہر دو بجے سنائے

Advertisement

گی۔ واضح رہے کہ 2جولائی 2019کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر لیا تھا اور ان کے خلاف 22کلوگرام ہیروئن برآمدگی کا مقدمہ درج کر لیاگیا تھا۔ اس کیس میں ان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جا ئے گا۔

https://youtu.be/027Iz-_WHL8


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us