پنجاب بھر میں شدید سردی کی لہر ، دھند کا سلسلہ بھی جاری ہے


لا ہور (نیوز ڈیسک )لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، دھند کا سلسلہ بھی جاری ہے، حد نگاہ کم ہونے سے شہریوں کو سفر کے دوران مشکلات کا سامنا ہے۔پنجاب کے مختلف اضلاع ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، آسمان بھی دن بھر گہرے بادلوں میں گھرا رہتا ہے۔دھند کے بادل بھی شہریوں کو صبح اور رات کے اوقات میں مشکل

Advertisement

میں ڈال دیتے ہیں۔ شہری کہتے ہیں اس موسم میں احتیاط ضروری ہے۔دھند کی شدت میں اضافے کے باعث رات کے وقت موٹروے ایم ون اور ٹو کو بند کردیا گیا جسے بہتر حدنگاہ پر کھول دیا گیا، بدلے موسم نے پروازوں کا شیڈول بھی متاثر کر رکھا ہے۔ملتان، فیصل آباد، حافظ آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، پھالیہ، وہاڑی، دنیاپور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی شدید سردی کا راج ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شمالی اور جنوبی پنجاب میں مزید بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us