سعودی عرب نے پاکستان کو کوالالمپور سمٹ سے روکنے کےلئے دھمکانے کے الزامات کی تردید کردی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کوالا لمپور سمٹ میں پاکستان کے شریک نہ ہونے پر ترکی کے صدر رج طیب ارگان نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب نے سمٹ سے دور رکھنے کےلئے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ پاکستان کے 40لاکھ مزدوروں کو نکال دیا جائے گا۔اورپاکستان سینیٹرل بینک سے رقم نکال لی جائے گی ۔ تاہم سعودی وزارت خارجہ نے ان

انکشافات کی تردید کی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ تاہم پاکستان کی جانب سے ایسی کوئی تردید نہیں کی گئی۔ سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ہارون رشید کہتے ہیں کہ 29نومبر کووزیر اعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ سمٹ میں شرکت کی جائے گی۔ اس کے بعد اچانک ایسا کیا ہوا۔ آرمی چیف بھی یواے ای پہنچ گئے اور وزیر اعظم بھی سعودی عرب پہنچ گئے۔ اور کہا یہ گیا کہ امت میں تقسیم نہیں چاہتے۔ تقسیم کا مطلب تو یہی ہوا کہ سعودی عرب اور یو اے ای سمٹ میں شرکت نہیں کرنا چاہتے تو آپ بھی وہاں نہیں جائیں گے۔ دھمکیاں دی تھیں تو یہ سب کچھ ہوا۔ لیکن میں تردید کے حق میں نہیں ہوں۔ یہاں خاموش رہیں اور ٹھیک وقت کا انتظار کریں ۔کچھ بھی کہنےکی ضرورت نہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us