لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے


لا ہور (نیوز ڈیسک )لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، دھند کی شدت میں اضافے سے حدنگاہ 10 میٹر تک رہ گئی ،جس کے باعث آج بھی ملتان سے خانیوال اور موٹروے ایم تھری کو مکمل بند کردیا گیا۔پنجاب میں ان دنوں سرد موسم نے ڈیرے ڈال لیے ہیں،گزشتہ 2روز سے آسمان بھی دن بھر گہرے بادلوں کی لپیٹ میں رہتا ہے، سردی کی

شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ آئے روز فضا میں چھائی دھند بھی بڑھتی جارہی ہے۔ دھند کی شدت میں اضافے کے باعث جہاں پروازوں کا شیڈول متاثر ہےتو وہیں شہریوں کو آمدروفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔آج بھی موٹروے ایم تھری کو لاہور سے عبد الحکیم اور عبد الحکیم سے شور کوٹ تک بند کردیا گیا جبکہ ملتان سے خانیوال تک بھی قومی شاہراہ بند رہی۔حافظ آباد، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع بھی شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شمالی اور جنوبی پنجاب میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us