صدر ٹرمپ نے رو س ‘ ترکی کی پابندیوں کے متنازعہ دفاعی بل پر دستخط کر دیئے


واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے 738 بلین امریکی ڈالر کے دفاعی بل پر دستخط کر دیئے جس میں روس اور ترکی کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرنے والی متنازعہ دفعات شامل ہیں ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادار ے کے مطابق ٹرمپ نے 2020 کے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایک ( این ڈی اے اے ) کی منظوری دی جس کے تحت امریکی دفاعی اخراجات میں تقریباً 2020 بلین ڈالر یعنی تقریباً 2.8 فیصد اضافہ ہو گا ۔ رپورٹ کے مطابق

وسیع و عریض قانون سازی نے بیرون ملک حزب اختلاف کو مشتعل کر دیا ہے کیونکہ اس میں روس ‘ ترکی اور دیگر ممالک کے خلاف تعزیراتی دفعات موجود ہیں ۔ بل میں یہ بات واضح ہے کہ ( این ڈی اے اے ) روسس توانائی پائپ لائن نورڈ اسٹریم 2 اور ترک اسٹریم سے متعلق پابندیاں عائد کر کے یورپی توانائی کی حفاظت کو تحفظ فراہم کرتا ہے ۔جرمنی کے چانسلر انگلیلا میر کل نے بدھ کے روز ریاست ہائے متحدہ امریکہ پر نورڈ اسٹریم 2 سے متعلق پابندیاں عائد کرنے پر تنقید کی ۔ میرکل نے کہا کہ ہم ماورائے عدالت پابندیوں کے خلاف ہیں جبکہ اپریل میں ترک صدر رجب اردوان کے ماسکو کے دورے کے دوران روسی صدر پوٹن نے کہا کہ دونوں ممالک سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھاوا دیں گے اور مختلف شعبوں میں مزید مشترکہ منصوبوں کا آغاز کریں گے ۔ ( این ڈی اے اے ) کے بل منظور کرنے کے بعد ترکی نے امریکی کانگریس پر معاندانہ سلوک کا الزام عائد کیا ۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکیوں دھمکیوں اور پابندیوں سے ترکی اپنی قومی سلاؐمتی کو یقینی بنانے کے لئے مستقل طور پر اقدامات کرتا رہے گا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us