ماہر قانون اکرم شیخ کے گھر میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی ،ڈاکو 5 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار


اسلام آباد(آن لائن) معروف قانون دان اکرم شیخ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کے گھر سے 5 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گتئے ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات گزشتہ رات تھانہ کھنہ کے علاقے شہزاد ٹائون میں معروف قانون دان اکرم شیخ کے گھر میں ہوئی جہاں دو ملزمان اسلحے سے لیس ہو کر گھر

میں گھس گئے اور اہلخانہ کو 2 گھنٹے تک گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور 5 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس ڈکیتی کی واردات کے 2 گھنٹے بعد پہنچی ۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us