فائیو جی ٹیکنالوجی، جرمن ٹیلی کام ادارے کی ہواوے سے ت چیت شروع


پیرس ( آن لائن )جرمن ادارے ڈوئچے ٹیلی کام نے چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ فائیو جی ٹیکنالوجی کے حامل ریڈیو آلات فراہم کرنے کی بات چیت شروع کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ابتدائی مذاکراتی عمل فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مکمل کیا گیا۔ان مذاکرات کے شروع ہونے کی تصدیق تین مختلف ذرائع نے کی ۔ قبل ازیں جرمن ادارے نے

حکومتی ایوان میں جاری بحث کے تناظر میں کہا تھا کہ وہ ہواوے کے ساتھ فائیو جی ٹیکنالوجی کے مذاکرات کو التوا میں ڈالے ہوئے ہے۔ ڈوئچے ٹیلی کام یورپی براعظم کا سب سے بڑا ٹیلی کام ادارہ ہے۔ دوسری جانب امریکا اپنے حلیف ممالک پر زور دے رہا کہ وہ ہواوے کے ساتھ سائبر سکیورٹی کے تناظر میں رابطے منجمد کر دیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us