نریندر مودی پر کسی بھی وقت حملہ ہوسکتا ہے، بھارتی میڈیا کا دعوی


نئی دہلی( آن لائن )بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جان شدید خطرے میں ہے اور ان پر کسی بھی وقت حملہ کیا جاسکتا ہے،اس حوالے سے ان کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا دعوی کر رہا ہے کہ نریندر مودی پر حملہ آنے والے دو یا تین دن تک کیا جائے گا، اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ 22 دسمبر کی شام کو

جب بھارتی وزیراعظم رام لیلا گراونڈ میں تقریب میں شرکت کیلئے جائیں گے تو ان پر حملہ ہوسکتا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور یا تو خودکش دھماکے سے خود کو اڑا دے گا یا پھر گولیوں سے نریندر مودی کو قتل کرے گا۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف جھوٹا پراپیگینڈہ کرنے میں مصروف ہے، بھارتی میڈیا بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے کہ یہ حملہ پاکستان کروا رہا ہے، بھارتی میڈیا ہمیشہ کی طرح اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستان کیخلاف بغیر ثبوت کے الزام لگا رہا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متنازع بل کیخلاف بھارت بھر میں جو احتجاج جاری ہے اور مودی سرکار کیخلاف جو لوگ سڑکوں اور گلیوں میں نکل آئے ہیں، یہ سب ڈرامہ اور پراپیگینڈہ ان سب سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا جارہا ہے۔دراصل بھارت میں اس وقت حالات مودی سرکار کے کنٹرول سے باہر ہوچکے ہیں، بھارت کے شہری مودی سرکار اور متنازع بل کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں، ہر طرف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بہت سے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے قریب ترین ساتھی جن میں امریکہ اور اسرائیل سرفہرست ہیں، انہوں نے اپنے شہریوں کو بھارت میں سفر کرنے سے منع کردیا ہے اور ہدایت جاری کی ہیں کہ بھارت میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us