مریم نوازکی بیرون ملک روانگی کی درخواست پر زرتاج گل نے کیا کچھ کہہ دیا


اہور(مانیٹرنگ ڈیسک )موسمیاتی تبدیلیوں کی وزیر زرتاج گل نے مریم نوازکی بیرون ملک جانے کیلئے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ خاندان شریفہ کا نام خاندان بھگوڑاہونا چاہئے، اگر وہ (مریم)یہاں سے جانا چاہتی ہیں تو ایک بھگوڑی اور سہی۔انہوں نے کہا مریم نوازکی ضمانت سے متعلق

درخواست عدالت میں ہے، دیکھنا یہ ہوگاکہ عدالت اس پر کیا فیصلہ کرتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاخاندان شریفہ کا نام تبدیل کرکے خاندان بھگوڑا رکھ دینا چاہئے۔یہ پاکستان کو محض اپنی کرپشن اور بدعنوانیوں کی شکارگاہ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ انہوں نے کہامفرور خاندان ڈھٹائی سے اپنے بیچارے ورکرز کو اکساتا رہتا ہے اور خود لندن بھاگا ہوا ہے۔ نون لیگ کے سپورٹرز کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us