عمران خان کوسعودی ولی عہد نے کیا دھمکی دی ، ترک صدر نے پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والا انکشاف کردیا


انقرہ(ویب ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان کاکہناتھاکہ سعودی عرب نے عمران خان کوپاکستانی مزدورواپس بھیج کران کی جگہ بنگالیوں کوبھرتی کرنے اورقرضے واپس لینے کی دھمکی دی تھی جس کے باعث وہ کوالالمپورسمٹ میں شرکت نہیں کرپائے۔ترک اخبارکودئیےگئے ایک انٹرویومیں طیب اردگان نے کہاکہ انہیں خوشی ہوتی اگرپاکستان

اورانڈونیشیابھی کوالالمپورسمٹ میں شرکت کرتے ۔نہوں نے کہا کہ جب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی بات آتی ہے تو یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ انہوں نے دوسرے ملکوں پر کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈالا ہے۔ترک صدر نے کہا یہ بدقسمتی ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، یہ وعدے بیچ میں لائے گئے کہ ہم نے پاکستان کے سنٹرل بینک میں پیسہ رکھوایا، اس سے بھی بڑھ کر پاکستان کے 40 لاکھ لوگ سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں، اور سعودی عرب نے دھمکی دی کہ وہ ان تمام لوگوں کو اپنے ملک سے نکال کر واپس پاکستان بھیج دے گا اور ان کی جگہ بنگالیوں کو بھرتی کرلے گا۔ترک صدر نے کہا کہ سعودی عرب نے یہی معاملہ پاکستان کے سنٹرل بینک کے حوالے سے بھی کیا اور دھمکی دی کہ وہ اپنے پیسے واپس نکال لیں گے ۔ اس وقت پاکستان شدید مالی

مشکلات کا شکار ہے اس لیے اس کی مجبوری ہے کہ وہ اس طرح کی دھمکیوں میں آجائے ، یہی معاملہ انڈونیشیا کے ساتھ بھی ہوا ہے۔خیال رہے کہ ملائیشیا میں ہونے والے کوالا لمپور سمٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے شرکت کرنا تھی لیکن وزیر اعظم کے ہنگامی دورہ سعودی عرب کے بعد پاکستان نے سمٹ میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔ پاکستان کے شرکت نہ کرنے کے بعد یہ باتیں سامنے آئی تھیں کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان پر دباؤ ڈال کر فیصلہ تبدیل کرایا ہے ، ان خبروں کی حکومتی سطح پر تو کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی لیکن اب ترک صدر کے بیان نے ساری صورتحال واضح کردی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us