حکومت اور مشرف کیلئے  معاملے کو حل کرنے کی مختلف فورم موجود ہیں ،بلاول بھٹو


اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر پرویز مشرف کے عدالتی فیصلے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کے حل کیلئے عدالتی فورم اور قانون موجود ہے۔پیرانمبر66فیصلے کا آپریشنل پیرا نہیں ہے ،یہ جج کی ذاتی رائے ہے،اس کی آپریشنل حیثیت نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ

ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور مشرف کیلئے  معاملے کو حل کرنے کیلئے مختلف فورم موجود ہیں جبکہ عدالتی فورم اور قانون بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے فیصلے کے حوالے سے میں نے بات کر دی تھی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیرا66آپریشنل پیرا نہیں ہے اور اس کی آپریشنل حیثیت نہیں ہے ، یہ فاضل جج کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے ، حکومت ہمیشہ الجھن کا شکار رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیاں تصادم نہیں ہوگا۔ اس سے قبل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2پاکستانیوں کی شہادت کی مذمت کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مودی خطے میں امن کیلئے بدترین خطرہ بن چکا ہے ، عالمی برادری بھارت کی جانب سے ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے#



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us