سعودی عرب کوٹوئٹر نے بڑا جھٹکا دے دیا، 88 ہزار اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے مگر کیوں، حیران کن اعلان کردیا


سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) ٹوئٹر انتظامیہ نے سعودی حکومت سے تعلق رکھنے والے ایسے 88 ہزار اکاؤنٹس کو مستقل طور پر بند کردیا ہے جو حکومت کیلئے کام کر رہے تھے۔ٹوئٹر نے اپنے بلاگ پر بتایا کہ انہوں نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 5929 اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا ہے کیونکہ یہ ٹوئٹر کی اثر انداز ہونے کی پالیسی کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ جب ان اکاؤنٹس کی تحقیقات کی گئیں تو پتا چلا کہ یہ سعودی عرب کا ایک

انفارمیشن آپریشن تھا جو 88 ہزار اکاؤنٹس کے گروپ سے منسک تھے اور عالمی سطح پر مختلف معاملات پر ذہن سازی کر رہے تھے۔ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا ہے کہ انہوں نے ان تمام اکاؤنٹس کو مستقل بنیادوں پر ڈیلیٹ کردیا ہے۔ ٹوئٹر نے ان اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں اور صرف یہی بتایا ہے کہ یہ اکاؤنٹس سعودی حکومت کی آشیرباد سے چل رہے تھے اور عالمی سطح پر مختلف موضوعات پر لوگوں کی ذہن سازی کا کام کر رہے تھے۔ٹوئٹر انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں اس قسم کے نیٹ ورکس کے خلاف اقدامات اٹھاتے رہیں گے، ’ اس حوالے سے ہم حکومتوں کی حمایت سے چلنے والی ان تمام انفارمیشن مہمات کے خلاف ایکشن لیتے رہیں گے جو ہماری کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔‘



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us