چیف جسٹس کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ آنے کے بعد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کیمبرج،ہارورڈ میں فیلوشپس کی آفر ہوئی ہے جسے قبول کر لیا ہے۔جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ملک سے باہر چلے جائیں

گے۔ ایسے میں چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک مہم بھی چل پڑی ہے جس کا حصہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت بھی بن گئے ہیں۔
عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں ایک تصویر شئیر کی ہے جس پر درج ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قبول کیا ہے کہ مشرف کیس کا فیصلہ جلدی میں کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us