صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔۔۔سندھ حکومت کو صوبے بھر میں 27 دسمبر کو عام تعطیل دینے کا فیصلہ، تعطیل سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے سلسلے میں ہوگی، باقاعدہ نوٹیفیکشن ایک سے دو روز میں جاری کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی

برسی پر 27 دسمبر کو عام تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ 27 دسمبر کو سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری محمکمے جمعرات 27 دسمبر کو بند رہیں گے۔ عام تعطیل کے حوالے باقاعدہ نوٹیفیکشن دو سے تین روز میں جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے خود کش حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us