علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر موصول


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر موصول ۔۔۔سابق وزیر اعظم نواز شریف بیماری کی بنیاد پر جیل سے عارضی رہائی پانے کے بعد لندن میں قیام پذیر ہیں۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف دل کی ایک انتہائی

پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہیں۔ یہ خبر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔ڈاکٹر عدنان نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو ایک پیچیدہ کورونری آرٹری (دل کی بیماری) کی تشخیص ہوچکی ہے۔اس کورونری آرٹری کو سی اے ڈی بھی کہا جاتا ہے اور یہ مرض اس وقت لاحق ہوتا ہے جب کسی فرد کی کورونری شریانوں کے اندر کوئی رکاوٹ پیدا ہوجائے تو پھر دل میں خون کے بہاو میں کمی کے باعث دباوٴ پیدا ہوتا ہے۔
جس کے نتیجے میں دل کو جس رفتار سے خون کی ضرورت ہوتی ہے ، اتنی رفتار سے موصول نہیں ہو پاتی اور سینے میں تکلیف کے علاوہ دل کا دورہ پڑنے کا احتمال بھی ہوتا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف لندن کے رائل برومٹن اور ہیئر فیلڈ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے امراض قلب کی تشخیص ہوئی ہے۔ تاہم ڈاکٹرز علاج شروع ہونے سے قبل اُن کے مزید میڈیکل ٹیسٹ لیں گے۔ سی اے ڈی کا تعین کئی ٹیسٹوں کے بعد کیا جاسکتا ہے جس میں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی شامل ہیں۔جبکہ اُن کے علاج کے لیے ادویات اور انجیو پلاسٹی دونوں کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اُن کے دل کی تنگ شریانوں کو کھولنے کے لیے غبارے اور اسٹنٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کی صحت بگڑجانے کے باعث اُنہیں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں پر لیے گئے مختلف ٹیسٹس سے پتا چلا تھا کہ اُن کے پلیٹلیٹس مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ جس کے بعد پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم کے چیک اپ کے لیے ہسپتال میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ،جس نے انہیں ایک بیماری کی تشخیص کی جس کا نام ایکیوٹ امیون تھرمبو سائیٹوپینیا (آئی ٹی پی) ہے جو قابلِ علاج ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us