بھارت نے الطاف حسین کو بڑا جھٹکا دیدیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے الطاف حسین کو بڑا جھٹکا دیدیا ۔۔۔الطاف حسین کی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا، بھارت کا شہریت دینے سے صاف انکار، مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف نافذ کیے گئے نئے قانون کے بعد بانی ایم کیو ایم کو بھارت میں سیاسی پناہ تک نہیں مل سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ بانی الطاف حسین کو بھارتی شہریت

Advertisement

ملنا ناممکن ہوگیا ہے۔ بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان آنیوالے خاندان سے تعلق رکھنے والے متحدہ الطاف حسین نے گزشہ ماہ بھارتی شہریت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
بھارتی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں الطاف حسین نے کہا تھا کہ اگر بھارت انہیں اور ان کے ساتھیوں کو تحفظ اور سیاسی پناہ کی ضمانت دے تو وہ بھارت آنے کو تیار ہیں۔ تاہم اب الطاف حسین کو بھارتی قانونی ماہرین نے بتایا ہے کہ حال ہی میں منظور کیے گئے مسلمانوں کے مخالف قانون کے بعد اب بظاہر الطاف حسین کو کسی صورت بھارت کی شہریت یا وہاں سیاسی پناہ نہیں مل پائے گی۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us