ملتان کے ایک بھکاری کو نیک نیتی دکھانا مہنگا پڑ گیا ، نیب نے طلب کر لیا ، جانتے ہیں اس نے کتنے کروڑ کی بیمہ پالیسی کروا رکھی تھی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) یادش بخیر۔۔! ہم نے گزشتہ دنوں ملتان کے انگلش بولنے والے ایک بھکاری کی خبر قارئین کے ساتھ شیئر کی تھی ۔ اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق موصوف کیساتھ ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے ۔ ہوا کچھ یوں ہے کہ انگلش بولنے والے اس بھکاری نے ڈیم فنڈ میں دس ہزار روپے جمع کروائے تو نظروں میں آگیا اور بس پھر نیب

Advertisement

ایکشن میں آگئی ، طلب کر لیا گیا اور اس سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ موصوف نے ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی کروا رکھی ہے جبکہ اس کے اکائونٹ میں لاکھوں کی رقم جمع ہے ۔
ملتان کا یہ بھکاری جس کا نام شوکت ہے، انگلش بول کر بھیک مانگتا ہے جو اسے دوسرے بھکاریوں سے منفرد دکھاتی ہے ۔ قابل غور بات یہ بھی ہے کہ فقیر شوکت نے ایک کروڑ روپے کی بیمہ پالیسی کرا رکھی ہے اور لاکھوں روپے کی رقم جمع کر رکھی ہے۔ بھکاری شوکت کا کہنا ہے کہ 4 سال سے انگلش بول کر بھیک مانگ رہا ہوں۔ میں ملتان کی سڑکوں کا شہزادہ ہوں۔ بھکاری شوکت نے چیئرمین نیب سے اپیل کی ہے کہ میرا کوئی بے نامی اکاونٹ نہیں ہے ، میرے پیسوں سے ٹیکس کی مد میں کٹوتی نہ کی جائے، جتنے پیسے جمع ہوتے ہیں

بنک اکاونٹ میں جمع کرا دیتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ میں صر ایک نوکری کا متلاشی ہوں، عمران خان صاحب مجھے نوکری دینے کا اعلان کریں۔ شوکت کا مزید کہنا تھا کہ ساری رقم او رایک کروڑ کی بیمہ پالیسی بچوں کے نام کرنا چاہتا ہوں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us