سکھر: نیب نے خورشید شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف کے ریفرنس فائل کردیا


سکھر(آن لائن) نیب نے خورشید شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف کے ریفرنس فائل کردیا، ریفرنس میں ایک ارب30 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات، صوبائی وزیر اویس شاہ، خورشید شاہ کے صاحبزادے، بیگمات اور دیگر افراد کے نام بھی شامل تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو سکھر نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف بلاآخر ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں پیش کردیا ہے تاہم یہ ریفرنس احتساب عدالت کے جج امیر علی مھیسر کے چھٹی پر ہونے کیباعث ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کردیا ہے ریفرنس میں خورشید شاہ کے علاوہ ان کے داماد صوبائی وزیر اویس شاہ، بیٹوں ایم پی اے فرخ شاہ، زیرک شاہ، بیگمات طلعت بی بی اور گلناز بی بی، اور ساتھیوں عبدالرزاق بہرانی، رحیم بخش اعوان، نثار احمد پٹھان، محمد اکرم خان، جنید قادر شاہ، محمد شعیب، طفیل احمد،
زوہیب میر، ثاقب رضا اور محمد ثاقب کے نام شامل ہیں ریفرنس ملٹی پل اکاؤنٹس، کراچی اور

سکھر کے پلاٹس اور 600 ایکڑ زرعی زمین بنانے سمیت ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد اثاثے بنانیکے الزامات عائد کیے گئے ہیں ریفرنس فائل ہونے کے بعد نیب کی جانب سے نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کا بھی امکان ہے جبکہ خورشید شاہ کا ایک ساتھی اور ریفرنس میں نامزد ملزم عبدالرزاق بہرانی پہلے ہی نیب کی تحویل میں ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us